بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے متنازع فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز سے قبل مداحوں کے سوالات کے جوابات دے دیے۔
بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کے گانے میں غیرمناسب لفاظ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد انتہا پسندوں نے فلم میں مبینہ طور پر مذہب کو استعمال کرنے پر دھمکی دی گئی کہ پٹھان جس سنیما میں لگے اسے جلا دیا جائے گا، تاہم اداکار نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور گزشتہ دنوں فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔
’پٹھان‘ کی ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں جبکہ شاہ رخ خان، دپییکا پڈوکون، جان ابراہم مرکزی کردار ادا کریں گے، دیگر اداکاروں میں گیوی چاہل، اشوتوش رانا، ڈمپل کپاڈیا شامل ہیں، سلمان خان کی بطور مہمان اداکار فلم میں آمد کا امکان ہے۔
View this post on Instagram
ایسے میں شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ’یہ باڈی بنانے میں آپ کو کتنا وقت لگا۔‘ کنگ خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تقریباً 6 ماہ لگے ہوں گے۔
Took about 6 months I think!! #Pathaan https://t.co/51mDD7N1dn
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 12, 2023
گورو گپتا نے نامی صارف نے پوچھا کہ ’ٹریلر نے موسم ہی بدل دیا ہے فلم ریلیز ہوتے ہوئے طوفان بھی آئے گا، شوٹنگ کے دوران سب سے اچھا کیا لگا؟
شاہ رخ خان نے کہا کہ ’فلم میں بہت سے نوجوانوں نے اسسٹ کیا ہے، شوٹنگ کے دوران ہم لطف اندوز ہوئے۔‘
There were lots of youngsters who assisted in making this film. They were all the sweetest and even now working day and night. I had most fun with them. #Pathaan https://t.co/uQMOA8lIya
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 12, 2023
میگا نامی صارف نے اداکار سے سوال کیا کہ ’آپ کیوں نہیں اسٹنٹ چیلنج یل میں متعارف کرواتے۔‘ انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’ارے یہ اسٹنٹ مجھ سے ہی اتنی مشکل سے ہوا، دپیکا نے میری مدد کی تھی۔‘
ایک اور صارف نے کہا کہ ’گودام ٹائپ ہال میں ہیلی کاپٹر چلانے میں آپ کو کیسا مزہ آیا؟ شاہ رخ مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’سوچ رہا ہوں اپنے گھر میں بھی ایسے ہی انٹری کیا کروں۔‘
Ha ha sochta hoon ab apne ghar mein bhi aise hi entry kiya karoon…. https://t.co/iz9fhO4dD7
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 12, 2023
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں سلمان خان کو کنگ خان کی مدد کرتے دکھائے جانے کا امکان ہے اور دبنگ خان کی انٹری بھی انہی کی ایکشن فلم کی طرح ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہوگی۔
واضح رہے کہ فلمی ناقدین کی جانب سے ’پٹھان‘ کو مثبت ریٹنگ دی گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ کنگ خان کی ہٹ مووی ثابت ہوگی، تاہم فلم ساؤتھ انڈین فلموں کے مقابلے میں باکس آفس کر کتنی کمائی کرسکتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا؟