تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بہترین دوست اور پسندیدہ بولر کون؟ وہاب ریاض نے نام بتادیے

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹیم میں سرفراز احمد اور اظہر علی کو اپنا بہترین دوست قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

مومنہ نامی صارف نے وہاب سے سوال کیا کہ قومی ٹیم میں آپ کے بہترین دوست کون ہیں؟ اس پر فاسٹ بولر نے سرفراز احمد اور اظہر علی کو بہترین دوست قرار دیا۔

وہاب ریاض نے پسندیدہ بولر کے سوال پر وسیم اکرم کا نام لیا۔

ایک صارف نے کہا کہ شاہد آفریدی کو ایک لفظ میں بیان کریں، وہاب ریاض نے بوم بوم کو بہت عاجز اور مدد کرنے والا کہا۔

عمران علی نامی صارف نے پسندیدہ ملک کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ’پاکستان‘ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔‘

خاتون صارف نے سوال کیا کہ بطور کرکٹر عمران خان کے بارے میں کیا کہیں گے؟ اس پر وہاب نے ایک لفظ ’محنتی‘ لکھا۔

پشاور زلمی کے مداح نے کہا کہ ’کپتان اس بار ٹرافی ہماری ہوگی ؟‘ فاسٹ بولر نے کہا کہ ’انشاا اللہ‘ ہماری ہوگی‘

احمد شہزاد نے سوال کیا کہ کس بولر کو بولنگ کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں، اس پر وہاب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’جو پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوجائے۔‘


 

بھارتی مداح نے وہاب ریاض سے فٹنس سے متعلق سوال کیا اس پر انہوں نے کہا کہ فٹنس ہمیشہ پہلی ترجیح رہی ہے۔‘

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں