The news is by your side.

Advertisement

ڈرامہ کسوٹی زندگی کی ننھی اداکارہ اب کیسی نظر آتی ہیں؟‌ نئی تصاویر وائرل

ممبئی: بھارت کے مشہور ڈرامے ’کسوٹی زندگی کی‘ میں نظر آنے والی ننھی اداکارہ اسنہیا شرما کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سینہا شرما نے نے اپنے فنی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز ماڈلنگ سے کیا تاہم وہ شوبز گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے تین سال کی عمر میں پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں تھیں بعد ازاں انہوں نے فلم میں بھی چھوٹا موٹا کردار ادا کیا۔

دیکھیں: زیر سمندر فوٹو شوٹ: ماڈل کی تصاویر وائرل

اسٹار پلس پر آنے والے ڈرامے کسوٹی زندگی کی میں اپنی صلاحیتیں دکھا کر اداکارہ نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ اسنیہا شرما 1997 میں بھارت کی ریاست ہماچل پردیس کے علاقے پلمپور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے محض تین سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اب وہ بالی ووڈمیں اپنے 16 سال مکمل کر چکی ہیں۔

انہوں نے مختلف ڈراموں، ہندی و تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، اسنیہا نے 2005 میں تامل زبان میں بننے والی فلم سے ڈیبیو کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں