تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

19سالہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ کا خوفناک قتل

واشنگٹن : امریکی ہوٹل میں کام کرنے والے نوجوان ویٹر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ساتھی ویٹر اور ابھرتی ہوئی گلوکارہ کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں واقع ایک ریستورنٹ میں کام کرنے والے 18 سالہ ویٹر جبرائیل انریکیو نے اپنی ساتھی ویٹر کو بے وجہ چاقو کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے دوشیزہ کے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مجرم کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب دونوں ریستورنٹ کے پارکنگ ایریا میں کسی گفتگو کررہے تھے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ 19 سالہ مقتولہ برفورڈ، قاتل سے سنہ 1950 کے تھیم ڈنر سے متعلق بات کررہی تھی کہ اچانک جبرائیل نے چاقو سے حملہ کردیا۔

قتل کی عینی شاہد مقتولہ برفورڈ کی والدہ جولیا کٹر ہیں، انہوں نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ مجرم نے اس قدر تیزی سے چاقو کے وار کرکے میری بیٹی کو قتل کیا کہ وہ چیخ بھی نہیں پائی۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ گزشتہ برس نومبر میں ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکی ریاست تینیسی منتقل ہوئی تھی۔

مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ میری بہن کو گانے گانے کا بہت شوق تھا اور وہ ایک ابھرتی ہوئی گلوکارہ تھی لیکن وہ بہت شرمیلی تھی اور اسی شرمیلے پن سے باہر آنے کےلیے ملازمت کررہی تھی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہی آسکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -