تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اے اسپورٹس: پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل کی نشریات کا آغاز

کراچی: پاکستان کے پہلے ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) اسپورٹس چینل اے اسپورٹس کی نشریات کا آغاز ہوگیا ہے۔

اے اسپورٹس کی نشریات کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور اے اسپورٹس کے بانی سلمان اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اے اسپورٹس چینل کی نشریات کے بعد شائقین کرکٹ  ورلڈ ٹی ٹوینٹی  کے تمام میچز براہ راست دیکھ سکیں گے۔

افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ اے اسپورٹس پہلا ایچ ڈی چینل ہے، جس پر تمام کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ASports (@asportstv.pk)

سلمان اقبال نے کہا کہ ’میں ہمیشہ مقامی کھلیوں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو  فروغ دینے کا خواہش مند تھا اور انہیں موقع فراہم کرنا چاہتا تھا، اے اسپورٹس تمام باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوگا‘۔

’ہم اس چینل کے ذریعے ملک میں کھیلے جانے والے تمام کھیلوں کو فروغ دیں گے اور انہیں دنیا کے سامنے لائیں گے‘۔

سلمان اقبال نے بتایا کہ اے اسپورٹس پر نہ صرف اس سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ کو براہ راست نشر کیا جائے گا بلکہ آئندہ برس آسٹریلیا میں ہونے والے میگا ٹی 20 ایونٹ اور 2023 کے آئی سی سی ورلڈکپ کو بھی نشر کیا جائے گا۔

"ہم نے آئندہ تین سالوں میں ہونے والے آئی سی سی کے تین بڑے ایونٹس کی نشریات کا حق حاصل کرنے کے لیے پی ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کر کے بولی میں حصہ لیا اور کامیاب رائٹس حاصل کرلیے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ASports (@asportstv.pk)

اے اسپورٹس کے پینل میں نامور سابق کرکٹرز  وسیم اکرم، وقار یونس، سابق کپتان مصباح الحق اور فاسٹ بولر وہاب ریاض شامل ہیں۔ نامور کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس میچز کے دوران اپنے جاندار تجزیے پیش کریں گے جبکہ  قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اورفاسٹ بولروہاب ریاض ماہرانہ رائے پیش کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ASports (@asportstv.pk)

Comments

- Advertisement -