تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر چھٹی بار ایشیا کپ جیت لیا

دبئی: سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں قومی ٹیم 171 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں147 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

محمد رضوان کی 55 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی، افتخار احمد 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بابر اعظم5، محمد نواز 6 اور فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

آصف علی بھی بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے، خوشدل شاہ صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشن نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونندو ہسارنگا تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 اس  سے قبل سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ابتدائی 5 وکٹیں 58 رنز پر گرنے کے بعد دھنن جیا ڈی سلوا اور بھنوکا راجا پکسے نے شاندار شراکت داری قائم کی,راجا پکسے نے شاندار 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

دھنن جیا ڈی سلوا 25 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ونندو ہسارنگا نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

کوشل میڈس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، پتھون نسانکا کو 8 رنز پر حارث رؤف نے پویلین روانہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی.

قومی ٹیم میں‌ دو تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں‌ اور عبدالقادر کی جگہ شاداب خان، حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کی اسکواڈ میں‌ واپسی ہوئی ہے.

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کا اعتماد بلند ہے فائنل میں پہنچنا ایک خواب ہے ایونٹ میں ہر کھلاڑی نے پرفارم کرکے دکھایا ہے۔

سری لنکن کپتان شناکا کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے لیکن اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکا کو شکست دے کر قومی ٹیم تیسری بار ایشیا کپ جیت سکتی ہے.

ٹی 20 مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 22 بار ٹکرائی ہیں، 13 پاکستان نے جیتے، جب کہ 9 سری لنکا کے نام رہے، آج شاہین جیت کا عزم لے کر میدان میں اتریں گے، اور 2014 ایشیا کپ فائنل کی ہار کا بدلہ چکائیں گے۔

Comments

- Advertisement -