بھارت کی انتہاپسند حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مودی سرکار نے مسلمانوں کو اجتماعی طور پر نشانے پر رکھ لیا ہے، بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما مسلمانوں کی تصاویر پر فائر کرتے دکھائے دیے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق دیوار پر نصب تصویر پر "کوئی رحم نہیں” کے الفاظ درج تھے، بھارتی اپوزیشن نے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی میگزین نے مودی سرکار کی کھیل میں سیاست پر سوال اٹھا دیئے
بھارتی اپوزیشن اس حرکت پر شدید برہم نظر آتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آسام ہمنتا بسوا سرما کا یہ عمل نسل کشی کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔
کانگریس نے بھی مسلمانوں کی تصویر کو اس طرح دیورا پر لگاکر نشانہ بنانے پر سخت ردعمل دیا، کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آسام کی اس ویڈیو کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


