تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا مریض‌ کو ڈاکٹر نے رقص کرکے حیران کردیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں ڈاکٹر اسپتال میں موجود کورونا سے متاثرہ مریض کو خوش کرنے کے لیے ڈانسر بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اروپ سیناپتی علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو خوش کرنے کے لیے رقص کرنے لگے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈاکٹر اروپ کے ساتھی ڈاکٹر سید فیضان نے اپنے دوست کے رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے دوست سے ملیں جو کوویڈ 19 کی ڈیوٹی پر مامور ہے، وہ کورونا وائرس سے خوفزدہ مریضوں کو خوش کرنے کے لیے ان کے سامنے رقص کررہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین نے جہاں ڈاکٹر کو مریضوں کو خوش کرنے کے اس اقدام کو سراہا وہیں کچھ نے انہیں بہترین ڈانسر بھی قرار دیا۔

ایک صارف نے ڈاکٹر اروپ کے رقص کو معروف بالی ووڈ اداکار ری تھک روشن کے ڈانس سے تشبیہ دی۔

بالی ووڈ اداکار ری تھک روشن نے بھی ڈاکٹر اروپ کی ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈاکٹر اروپ کسی دن آسام آنا ہوگا تو میں بھی آپ سے ڈانس کے کچھ اسٹیپس سیکھوں گا۔‘

ڈاکٹر نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ میرے ہیرو ہیں، میں اہل نہیں ہوں کہ آپ کو کچھ سکھاؤں، آپ کو آسام میں خوش آمدید کہیں گے۔

Comments

- Advertisement -