تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

بھارتی قید میں ’بن لادن‘ ہلاک

نئی دہلی : بن لادن کے نام سے مشہور جنگلی ہاتھی بھارتی حکام کی قید برداشت نہ کرسکا اور قبضے میں لیے جانے کے 6 دن بعد ہی مرگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے محکمہ جنگلات آسام نے بتایا کہ اپنے غصے اور بپھرے ہوئے انداز کی وجہ سے بن لادن کے نام سے مشہور جنگلی ہاتھی کو قبضے میں لیا گیا تھا، اس دوران اسے کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ بھی نہیں آئی تھی، قید میں لیے جانے کے 6 دن بعد وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

محکمہ جنگلات کے ایک سینئر افسر کے مطابق ہاتھی بالکل صحیح سلامت تھا، اس کی اچانک موت سے سب ہی لوگ حیران ہیں۔

محکمہ جنگلات کے مطابق 35 سالہ بپھرے ہوئے بن لادن ہاتھی کو پر سکون کرنے کے لیے ہلکا سا نشہ دیا گیا تھا، جس کے بعد اسے ایک جنگل سے اورنگ نیشنل پارک منتقل کیے جانے کے بعد اس کا نام کرشنا رکھ دیا گیا تھا۔

آسام حکومت کی جانب سے ہاتھی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے جانوروں کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم نیشنل پارک روانہ کی گئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق ہاتھی کو پکڑنے کے بعد اسے دوبارہ جنگل میں چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر لوگوں کی جانب سے احتجاج کرنے پر اسے پارک میں ہی قید رکھا گیا تھا۔

آسام کے مقامی لوگوں کا اس بات پر اصرار تھا کہ اگر بن لادن کو دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا تو یہ مقامی افراد پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -