منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

(10 جولائی 2026): بھارتی ریاست آسام میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے سرکاری ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا قانون لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام حکومت نے ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایسا کرنے والے افراد کو سرکاری فلاحی اسکیموں کے فوائد سے محروم کر دیا جائے گا، جبکہ اس میں ملوث سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔

اس قانون کے بارے میں آج اسمبلی میں وزیر خزانہ جینتا مالاباروا کی جانب سے پیش کیے گئے مالیاتی سال 27-2026 کے بجٹ کے دوران بتایا گیا، اور بعد میں اسی دن ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ ہیمانتا بسوا شرما نے بھی اس کی توثیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: 5 شادیاں کرنے والی شاطر دلہن گرفتار، طریقہ واردات کیا تھا؟

وزیر اعلیٰ شرما نے کہا کہ اگر کوئی شخص ایک سے زیادہ شادیاں کرنے میں ملوث ہے اور وہ سرکاری ملازم ہے، تو حکومت اس شخص کو برطرف کر دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح، اگر کسی شخص کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ ہے، تو وہ بھی سرکاری فلاحی اسکیموں کا اہل نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں