تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اسرائیلی اعتراف

اسرائیل کے سابق ملٹری انٹیلی جنس چیف نے امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم ‏سلیمانی کو قتل کرنے آپریشن میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

جنوری 2020 میں عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی ‏جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے ‏سربراہ تھے۔

بعد ازاں جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے عراق میں موجود ‏امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے، واشنگٹن نے حملوں کی تصدیق کی، ‏ایرانی پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے درجنوں میزائلوں سے امریکی اڈے ‏کو نشانہ بنایا، اڈوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔

قریباً دو سال بعد اسرائیل کی جانب سے قتل میں ملوث ہونے کا یہ پہلا عوامی اعتراف ہے۔ میجر ‏جنرل تمر ہیمن ایک سابق اسرائیلی جنرل ہیں جنہوں نے اکتوبر تک ملٹری انٹیلی جنس کی قیادت ‏کی۔ وہ پہلے اسرائیلی اعلیٰ افسر ہیں جنہوں نے جنرل سلیمانی کے قتل میں تل ابیب کے ملوث ہونے کا ‏اعتراف کیا۔

پہلی بار یہ اعتراف نومبر میں عبرانی زبان کے ایک میگزین میں شائع کیا گیا تھا جو اسرائیل کی ‏انٹیلی جنس سروسز سے قریبی تعلق رکھتے ہے۔

IDF intel chief: Arab street will determine how Mideast rulers accept peace  plan | The Times of Israel

مصنفین کے مطابق سابق اسرائیلی جنرل نے انٹرویو کا آغاز امریکی ڈرون حملے کے بارے میں بات ‏کرتے ہوئے کیا، جس میں ‘اسرائیلی انٹیلی جنس نے کردار ادا کیا’۔

ہیمن نے میگزین کے حوالے سے کہا کہ سلیمانی کو قتل کرنا ایک کامیابی تھی کیونکہ ہمارے اصل ‏دشمن، میری نظر میں ایرانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں اسرائیل کو دو بڑی کامیابی ملی ‏جس میں ایک جنرل قاسم سلیمانی کا قتل ہے۔

سابق چیف نے کہا کہ ہم نے شام اور عراق میں ایرانی خفیہ فورسز کی جڑیں ہی کاٹ دیں اور ‏ساتھ ہی مختلف عسکری آپریشنز کے ذریعے فنڈز کی ترسیل کو روکا۔

Comments

- Advertisement -