تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغاماجد پر قاتلانہ حملہ

فیصل آباد: ملک کے معروف اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے راجباہ روڈ پر نامعلوم حملہ آور نے اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغاماجد کی گاڑی پر فائرنگ کی ، حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار پر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، خوش قسمتی سے دونوں فنکار فائرنگ سے محفوظ رہے، بزدلانہ حرکت کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب نسیم وکی اور آغاماجد اسٹیج ڈرامےکےبعد لاہورجارہےتھے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں فنکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان بزدار نے کہا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، ذمےداروں کوجلد گرفتار کیا جائے۔

پولیس کے مطابق اسٹیج اداکاروں پر فائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو پیش آیا تھا، آج اسٹیج اداکار نسیم وکی نے سی پی او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ لوگوں کو میرا کام کرنا پسند نہیں، میں تھیٹر کی رونق بحال کررہا ہوں، تھیٹر کو اب ایسا چلانا چاہتا ہوں کہ فیملی بھی بیٹھ کر دیکھے۔

اس موقع پر سی پی او نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ فوری درج کیا اور تحقیقات کررہے ہیں، نسیم وکی نے کچھ لوگوں پر خدشہ ظاہر کیا ہے،جلد گرفتار کرینگے، ہم نسیم وکی کو ایمبیسڈر بنائیں گے تاکہ کسی بھی اداکار کو مسئلہ ہو تو رابطہ کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -