تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کتے کے بھونکنے پر غصیلے شخص نے شہریوں پر حملہ کر دیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پالتو کتے کے بھونکنے پر بےرحم شخص نے سلاخ کے وار سے کتے اور تین افراد کو بریُ طرح زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح دہلی کے پسم وہار علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد اس وقت زخمی ہو گئے جب ان کے پڑوسی نے پالتو کتے کے بھونکنے پر لوہے کی سلاخ سے لوگوں کو مارا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آؤٹر) سمیر شرما کے مطابق جھگڑے کے حوالے سے ایک پی سی آر کال اتوار کی صبح پسم وہار ایسٹ پولیس اسٹیشن میں موصول ہوئی تھی۔

ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ دھرم ویر داہیا نام کا شخص صبح کے وقت گلی میں ٹہل رہا تھا کہ اے بلاک پچھم وہار کے ایک رہائشی کے پالتو کتے نے بھونکنا شروع کر دیا جس پر دہیا نے کتے کو دم سے اٹھا کر دور پھینک دیا۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ کچھ دیر بعد دہیا لوہے کا پائپ لے کر موقع پر واپس آیا اور کتے کے سر پر بے دردی سے مارا جب کہ وہاں موجود دیگر 3 افراد پر بھی وار کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

یہ سارا واقعہ گھر کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Comments

- Advertisement -