جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

اسکولز میں اسمبلی اور بریک پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کوروناایس اوپیز کے تحت محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولززمیں اسمبلی اور بریک پر پابندی عائد کردی۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ ابتدائی و ثانوی تعلیم بورڈ نے سیکریٹری تعلیم کومراسلہ جاری کر دیا ہے۔ پرائمری و مڈل اور ہائی اسکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز صرف کلاسوں میں صرف5پیریڈ لیےجائیں گے، ہائی اسکول کی حاضری صبح 8 بجکر10منٹ،چھٹی ڈیڑھ بجےہوگی جب کہ پرائمری اسکولز میں ساڑھے8بجے حاضری اور ساڑھے 12 بجےچھٹی ہوگی۔

- Advertisement -

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرکیاگیا ہے۔

خیبرپختونخوا کےسرکاری اسکولز میں کسی سرکاری افسر کو پروٹوکول دینے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔کوئی بھی طالبعلم اسکول آنےوالےمہمان کا استقبال نہیں کرےگا۔مراسلے کے مطابق بچوں کواسکول میں تعلیم دینا ہے کسی مہمان کوخوش آمدیدکہنےکیلئےکھڑاہونانہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں