تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رکن اسمبلی کا موبائل مارکیٹ میں دکاندار پر تشدد، ویڈیو منظرعام پر آگئی

کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے گارڈ، ساتھیوں کے ہمراہ موبائل مارکیٹ کے دکاندار پر تشدد کیا جس کی ویڈیو مںظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق تشدد کا واقعہ صدر موبائل مارکیٹ میں موبائل فون کے معاملے پر پیش آیا، رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے تلخ کلامی پر موبائل شاپ پر دکاندار کو تھپڑ مارا، اسلم خان کے سیکیورٹی گارڈ اور ساتھیوں نے بھی دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلم خان اور ان کے ساتھی کو دکاندار اپنے ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اسلم خان نے تھپڑ مارا اور تشدد کیا پھر پولیس بھی خود ہی بلائی۔

مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کس نے زیادتی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رکن اسمبلی خان پریڈی تھانے پہنچے اور دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، دوسری جانب موبائل مارکیٹ کے دکاندار بھی تھانے پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -