کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے گارڈ، ساتھیوں کے ہمراہ موبائل مارکیٹ کے دکاندار پر تشدد کیا جس کی ویڈیو مںظرعام پر آگئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق تشدد کا واقعہ صدر
موبائل مارکیٹ میں موبائل فون کے معاملے پر پیش آیا، رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے تلخ کلامی پر موبائل شاپ پر دکاندار کو تھپڑ مارا، اسلم خان کے سیکیورٹی گارڈ اور ساتھیوں نے بھی دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلم خان اور ان کے ساتھی کو دکاندار اپنے ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اسلم خان نے تھپڑ مارا اور تشدد کیا پھر پولیس بھی خود ہی بلائی۔
مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کس نے زیادتی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رکن اسمبلی
خان پریڈی تھانے پہنچے اور دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، دوسری جانب موبائل مارکیٹ کے دکاندار بھی تھانے پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
اداکارہ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ…
کرونا کیسز میں اضافے کے باعث ایونٹ کو خدشات
بٹ کوائن کے نام سے اکثریت صارفین واقف ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں…
اداکارہ مریم نفیس نے تنقید کرنے والے صارف کو اپنی پروفائل ان فالو کرنے کا…
واشنگٹن : امریکی عدالت نے کئی گھنٹوں تک دو سالہ بچی کو گاڑی میں بھولنے…
کراچی : عید الاضحیٰ کے روز اسکیم 33 میں قربانی کے بے جانور کو فائرنگ…