تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے ہیں اور انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت  میں وزیر خزانہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، اسحاق ڈار ذاتی حیثیت میں اپنے وکیل قاضی مصباح کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت شروع ہونے پر اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ اسحاق ڈار اب عدالت کے سامنے موجود ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے وارنٹ گرفتاری مستقل طور پر منسوخ کیے جائیں اور جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی ختم کیے جائیں۔

جسٹس محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹ جاری کیے تھے؟ جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے وارنٹس جاری کئے تھے لیکن وہ معطل ہو گئے تھے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے وارنٹ گرفتاری صرف اس لیے جاری ہوئے کہ ملزم اسحاق ڈار حاضر ہو اور اب وہ عدالت پیش ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر نیب نے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت میں پیش ہوچکے ہیں اس لیے اگر عدالت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

وکیل کے دلائل اور نیب کے عدم اعتراض کے بعد احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے انہیں انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -