پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

سرگودھا میں ٹرین حادثہ ، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا : سرگودھا میں ٹرین ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم موقع پرجاں بحق جبکہ ڈمپرڈرائیور فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے لاہور جانے والی ٹرین نشتر آباد کے قریب بجری سے بھرے ڈمپرسے ٹکرا گئی، حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے باعث انجن پٹری سے اتر گیا ، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈرائیور محمد وسیم موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

حادثہ کے باعث ٹرینوں کی آمد دورفت معطل ہوگئی ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریلوے افسران نےموقع پر پہنچ کرقانونی کاروائی شروع کردی۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر تیزگام کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں، جس کے باعث ٹرین آپریشن معطل ہوگیا، واقعے میں عملے کے افراد یا مسافروں میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں : تیزگام کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، آپریشن معطل

اس سے قبل لودھراں اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ، آگ لگنےکےواقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ،پولیس کا کہنا تھا کہ بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کےتحت مسافروں کوریسکیو کیا۔

خیال رہے اکتوبر میں لیاقت پور میں کراچی سے پنڈی جانے والی تیزگام میں خوفناک آگ سے چوہتر افراد زندہ جل گئے، درجنوں زخمی ہوگئے تھے، واقعے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا گیا ہے، متاثرہ بوگیوں میں زیادہ ترتبلیغی جماعت کے لوگ سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں