تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

اسٹنٹ پروفیسر کو جعل سازی مہنگی پڑگئی

کویت سٹی : خلیجی ملک کویت میں پولیس نے جعلی اسناد پر چار برس یونیورسٹی میں بطور اسٹنٹ پروفیسر ملازمت کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

کویتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی خاتون ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی جعلی انساد کی بنیاد پر کویت یونیورسٹی میں بطور اسٹنٹ پروفیسر چار برس قبل تعینات ہوئی تھی۔

سیکیورٹی اداروں کو خاتون کی جعل سازی پر شک ہوا تو سیکیورٹی حکام نے خاتون کی ڈگریوں کی چھان بین شروع کی اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد خاتون کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔

مقامی اخبار کے مطابق خاتون نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دی تو عدالت نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کردی کہ پہلے بطور اسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی سے وصول کی جانے والی تمام تنخواہ قومی خزانے میں جمع کریں جو تقریبا 3 لاکھ 86 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

کویتی عدالت کا کہنا ہے کہ چار سال تک تنخواہ کی مد میں لی گئی رقم قومی خزانے میں جمع ہونے کے بعد خاتون کو رہا کیا جاسکتا ہے جس کے بعد ان پر باقاعدہ جعل سازی کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

جعلی خاتون اسٹنٹ پروفیسر نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنی مصری دوست کو بی اے، ایم اے اور پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگریاں بنانے کے عوض بڑی رقم دی تھی۔

Comments

- Advertisement -