The news is by your side.

Advertisement

پاک جرمنی تعلقات باہمی اعتماداوراحترام کے اصولوں پرمبنی ہیں،گورنرسندھ

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جرمنی کے نئے تعینات قونصل جنرل ہولگر زگلر نے ملاقات کی، اس موقع پر کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے قونصل جنرل ہولگر زگلر سے ملاقات کے دوران گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سرمایہ کاری کے لیے جرمنی کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، اور دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ پاک جرمنی تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کے اصولوں پرمبنی ہیں، وفاقی حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کے ترجیحی اقدامات کررہی ہے، وزیر اعظم کے کرونا پر توازن کے اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا۔

اونہوں نے کہا کہ جرمن سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے منافع حاصل کرسکتے ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون، مدد اور معاونت فراہم کرے گی۔

چینی سفیر کا ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے اہم بیان

قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جنگ کی الوداعی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں سیکریٹری ریلویز حبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آپکی خدمات قابل تحسین ہیں اور ایم ایل ون ریل منصوبے کی منظوری کے لئے آپ کی کاوشییں ناقابل فراموش ہیں۔

ملاقات میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات برادرانہ ہیں، دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان محبت کا رشتہ ہے، ایم ایل ون منصوبے کی منظوری سے خوش ہوں، اس منصوبے سے پاکستان کی مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔لوگوں کو روزگار ملے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں