The news is by your side.

حکومتی کمیٹی کی یقین دہانی، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا دھرنا ختم

وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے 50 روز سے جاری دھرناختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی لاپتہ افراد کے لیےقائم کمیٹی نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور دھرنے کے شرکا سے ملاقات کی۔

کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنااللہ ، شازیہ مری، آغا حسن بلوچ، کامران مرتضیٰ کمیٹی میں شامل تھے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی کے ارکان نے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کیے

وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کی یقین دہانی پر دھرناختم کر دیا گیا۔کمیٹی ارکان نے دھرناختم کرنے پر شرکا اور لاپتہ افراد کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ریڈ زون کوئٹہ میں دھرنہ دیا ہوا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں