اشتہار

شہاب ثاقب کا چاند سے ٹکرانے کا اندیشہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

شہاب ثاقب ’2024 YR4‘ سے متعلق ناسا نے معلومات جاری کر دی ہیں، اس کا کہنا ہے کہ اگرچہ آئندہ سال فروری میں معلوم ہوگا کہ اصل پوزیشن کیا ہے، تاہم اس وقت نئی خبر یہ ہے کہ اس کے چاند سے ٹکرانے کا امکان 4 فی صد ہے۔

آسٹرائیڈ (شہاب ثاقب) کے متعلق یہ نئی خبر کسی حد ضرور فکر انگیز ہے، اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ 2032 میں چاند سے ٹکرا سکتا ہے، اور اس صورت میں اس سے ہونے والا نقصان بہت زیادہ ہوگا۔

ناسا کے مطابق فروری 2026 میں دنیا کی سب سے طاقت ور دوربین ’جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ‘ اس شہاب ثاقب 2024 YR4 کو کچھ روز دیکھ پائے گی، انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چاند سے ٹکرانے کا امکان اچانک 30 فی صد بڑھ بھی سکتا ہے۔

اس شہاب ثاقب کو 2024 کے آخر میں پہلی بار دیکھا گیا تھا، اس وقت ایسا لگا تھا کہ یہ زمین سے ٹکرا سکتا ہے، اس وقت یہ سب سے خطرناک آسٹرائیڈ سمجھا جا رہا تھا، اور اس کے ٹکرانے کا امکان 3 فی صد تھا، لیکن بعد میں جب مزید تصاویر لی گئیں تو معلوم ہوا کہ زمین سے ٹکرانے کا خطرہ تقریباً ختم ہو گیا ہے۔

اب نیا خطرہ یہ سامنے آیا ہے کہ اس کے چاند سے ٹکرانے کا امکان چار فی صد ہے، اور اس میں اضافہ ہو سکتا ہے، آسٹرائیڈ کا سائز تقریباً 100-50 میٹر ہے (تقریباً ایک فٹبال میدان کے برابر)۔

ناسا کے مطابق اگر یہ تیز رفتاری کے ساتھ چاند سے ٹکرائے تو چاند پر بہت بڑا کھڈا بن جائے گا، اس کے ٹکرانے سے کروڑوں چھوٹے پتھر اڑیں گے جو زمین کے چاروں طرف چکر لگانے والے ہزاروں سیٹلائٹس (انٹرنیٹ، جی پی ایس) سے ٹکرا سکتے ہیں، اور ایک بھی سیٹلائٹ خراب ہوا تو پوری دنیا میں انٹرنیٹ، فون اور نیویگیشن بند ہو سکتا ہے۔

ناسا کے مطابق فروری میں یہ سورج کے بہت قریب چلا جائے گا اور کئی سال تک دکھائی نہیں دے گا، اگر فروری میں پتا چل جائے کہ چاند سے اس کے ٹکرانے کا امکان 30 فی صد یا اس سے زیادہ ہے تو سائنس دانوں کے پاس صرف چھ سات سال رہ جائیں گے کچھ کرنے کے لیے۔

خیال رہے کہ ناسا ایک بار ’ڈی اے آر ٹی‘ مشن میں ایک شہاب ثاقب کا راستہ بدل چکا ہے، اگر ضرورت پڑی تو 29-2028 میں ایک چھوٹا سا خلائی جہاز بھیج کر ’2024 وائی آر 4‘ کو تھوڑا سا دھکا دے کر اسے چاند سے ٹکرانے سے روکا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں