تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

سال 2022 عمران خان کیلئے کیسا رہے گا ؟ ماہرعلم نجوم ہمایوں محبوب کی بڑی پیش گوئی

کراچی : ماہرعلم نجوم ہمایوں محبوب نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیلئے یہ سال انتہائی مشکلات کا ہوگا ، عمران خان کا اس سال کرسی پر رہنا معجزے سے کم نہیں ہوگا لیکن اگر عمران خان جائیں گے تو قانونی طریقے سے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرعلم نجوم ہمایوں محبوب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں نئے سال کے حوالے سے پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022میں الیکشن ہوتےہوئےنظرنہیں آرہے۔

عمران خان کے حوالے ہمایوں محبوب نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کیلئےیہ سال انتہائی مشکلات کاہوگا ، عمران خان کااس سال کرسی پررہنامعجزےسےکم نہیں ہوگا لیکن اگر عمران خان جائیں گے تو قانونی طریقے سے جائیں گے۔

ماہرعلم نجوم کا کہنا تھا کہ سال 2022میں دنیامیں بڑی تبدیلی ہوتی نظرآرہی ہے اور مجھےن لیگ کا کرہ کھلتا ہوا نظر آرہاہے، سال 2022 میں شہبازشریف یا کسی ن لیگی کواہم عہدے پردیکھ رہاہوں۔

نواز شریف سے متعلق انھوں نے کہا کہ سال 2022میں ہوسکتا ہے نواز شریف پاکستان میں ہوں۔

ہمایوں محبوب نے مہنگائی کے حوالے سے بتایا کہ 2022میں مہنگائی کاگراف مزیدبڑھتادکھائی دےرہاہے، مارچ اوراپریل کےبعدمہنگائی کی شدت میں اضافہ نظرآتا ہے،نیا سال پاکستانیوں کیلئے بڑا چیلنج مہنگائی ہوگی تاہم پاکستان ہی نہیں دنیا بھرمیں مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا۔

ماہرعلم نجوم نے پیش گوئی کی کہ یورپ،امریکااوربھارت میں بچوں سےمتعلق بیماری کاخدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2022 میں مجھے پاکستان میں امن وامان کے مسائل نظرنہیں آتے تاہم جنگ وجدل سے متعلق 2023 اور 2024 زیادہ خطرناک ہوں گے۔

بھارت کے حوالے سےہمایوں محبوب نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2022میں بھارت میں سول وارہوتی نظرآرہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں اورمیڈیاسےمتعلق بھی 2022میں اچھی خبریں ہوں گی۔

Comments