فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کم عمر باصلاحیت پاکستانی طالب علم ماہر فلکیات عبداللہ سلمان نے اپنی محنت سے ایک ٹیلی اسکوپ (دوربین) تیار کی ہے۔
عبداللہ سلمان ایک ماہر فلکیات ہیں جو اس خود ساختہ دوربین کی مدد سے چاند اور ستاروں کا بخوبی مشاہدہ کرتے ہیں وہ پاکستان میں نوجوانوں کی سائنسی صلاحیتوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے عید شو کے خصوصی پروگرام میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے طالب علم اور باصلاحیت نوجوان عبداللہ سلمان نے اپنی تخلیق ٹیلی اسکوپ کی تیاری اور شوق کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔
فیصل آباد کے نواحی گاؤں بنسرا سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان نے اپنی محنت اور شوق سے فلکیات کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
پاکستانی نوجوان ماہرِ فلکیات کا کہنا تھا کہ میں خود دوربین تیار کرکے ستاروں تک رسائی کا خواب پورا کرلیا، عبداللہ سلمان نے بتایا کہ مجھے بچپن ہی سے ستاروں سے گہری دلچسپی تھی۔
آسمان کو تکتے رہنے کا شوق اس قدر بڑھا کہ میں نے ستاروں کے قریب جانے اور انہیں سمجھنے کے لیے خود ہی دوربین تیار کر ڈالی۔
پروگرام میں بحیثیت مہمان گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ سلمان نے بتایا کہ جب میں تقریباً 5 یا 6سال کا تھا مجھے اپنے استاد سے معلوم ہوا کہ سیارہ مشتری کے 70 سے زائد چاند ہیں، جو ان کے لیے انتہائی حیران کن بات تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی تجسس نے مجھے فلکیات کے بارے میں مزید جاننے کی لگن پیدا کی اوراپنے والد کے موبائل فون سے معلوماتی مضامین پڑھنا شروع کیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کائنات بے حد وسیع ہے اور روشنی کو بھی فاصلہ طے کرنے میں طویل عرصہ درکار ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب ہم آسمان کی طرف دیکھتے ہیں تو درحقیقت ماضی کا منظر دیکھ رہے ہوتے ہیں، کیونکہ ستاروں کی روشنی ہم تک پہنچنے میں برسوں بلکہ صدیاں لگا دیتی ہے۔
کرکٹرز کی تاریخی اور نایاب اشیا کا میوزیم، دلچسپ اور حیران کن ویڈیو
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


