جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہرینِ فلکیات نے یکم محرم الحرام 17 جون کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کردیا تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 15 جون کو طلب کر لیا گیا۔

اسلامی سالِ نو کے آغاز اور محرم الحرام کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 15 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہوگا، جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سےموصول معلومات کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا ، جس کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب ماہرینِ فلکیات نے چاند کی عمر کم ہونے کے باعث 15 جون کو رویت کے امکانات انتہائی کم ظاہر کیے، جس کے تحت پاکستان میں یکم محرم الحرام 17 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 15 جون کو چاند کی عمر اتنی نہیں ہوگی کہ اسے انسانی آنکھ سے آسانی سے دیکھا جا سکے، اس لیے چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ذوالحج کا مہینہ 30 دن کا ہوگا اور محرم الحرام کا باقاعدہ آغاز 17 جون سے متوقع ہے۔

جس کے حساب سے ملک بھر میں نویں اور دسویں محرم (یومِ عاشورہ) بالترتیب 25 اور 26 جون کو ہوں گے۔

تاہم وزارتِ مذہبی امور اور ماہرین نے واضح کیا ہے کہ محرم الحرام کی حتمی اور سرکاری تواریخ کا اعلان 15 جون کی رات کو رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں