تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی شکاریوں نے دنیا کا سب سے بڑا سانپ پکڑلیا

واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا میں شکاریوں نے دنیا سب سے بڑا سانپ بڑا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا میں شکاریوں نے 18.9 لمبا برمی نسل کا اژدھا پکڑا ہے، برمی نسل کے اس اژدھے کا شمار دنیا کے لمبے ترین سانپوں میں ہوتا ہے جس کا وزن 104 پاؤنڈ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً انہیں اس نسل کے چھ سے دس فٹ لمبے سانپوں سے واسطہ رہتا ہے لیکن یہ اژدھا حیرت انگیز طور پر لمبا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں اپریل میں بھی امریکی ریاست فلوریڈا سے ہی سائنس دانوں نے سترہ فٹ لمبے اژدھے کو پکڑا تھا، اژدھا گھر کے باتھ روم میں آرام کرتا ہوا پایا گیا تھا۔

وائلڈ لائف ترجمان کا کہنا تھا کہ اس قبل بھی برمی نسل کے ایک اژدھے کو پکڑا تھا اور درخواست کی تھی کہ اگر کہیں اس طرح کے اژدھے نظر آئیں تو فوری اطلاع کی جائے۔

اینیمیل ویلفیئر کے کارکن کا کہنا تھا کہ اژدھے کی یہ نسل نہایت خطرناک اور 13 فٹ تک لمبی ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -