تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اردن کے مختلف علاقوں میں بارشیں، 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

عمان: اردن کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور ژالہ باری کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں بارشیں اور ژالہ باری کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ عمان میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سیلابی ریلے میں بہہ کر 11 افراد زخمی اور 38 سے زائد لاپتا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بحر مردار پر پکنک کے لیے آئی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، بس میں 37 طباء اور 11 اساتذہ موجود تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں کی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بس میں سوار بچوں اور اساتذہ کی تلاش جاری ہے جبکہ ریسکیو آپریشن میں 11 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب گرد آلود آندھی کے باعث ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے سبب 15 افراد زخمی ہوئے، اردن کے دارالحکومت عمان میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

سول ڈیفنس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم زخمی افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -