بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نیپال میں لاپتہ ہونے والا طیارہ پہاڑ پر گر کر تباہ ہوا، تصاویر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو : نیپالی فوجی عہدیدار نے لاپتہ ہونے والے طیارے کے ملبے کی تصاویر جاری کردیں ، تصاویرسےلگتا ہے جہاز پہاڑ پر گرکرتباہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں لاپتا ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا اور ساتھ ہی چودہ افراد کی لاشیں بھی مل گئیں، نیپالی فوجی عہدیدار نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس مقام کی تصاویر جاری کیں، جہاں جہاز کا ملبہ نظر آرہا ہے۔

تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جہاز پہاڑ پر گر کر تباہ ہوا، جہاز کے پروں پر سبز رنگ سے لکھا نائین این اے ای ٹی کا نمبر واضع نظر آرہا ہے۔

تباہ ہونے والے جہاز بائیس افراد سوار تھے، جن میں13 نیپالی، 4 بھارتی اور2 جرمن کے علاوہ پائلٹ سمیت تین افراد پر مشتمل عملہ بھی شامل تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز نیپال میں تارا ایئر کا دو انجن والا ایک طیارہ پوکھرا ایئرپورٹ سے پرواز کے سولہ منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا ، طیارے نے صبح 9 بجکر 55 منٹ پر اڑان بھری جس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔

یہ طیارہ نیپال کے شہر پوکھرا سے جوم سوم جا رہا تھا، جس میں 22 مسافر سوار تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں