تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

افغانستان میں سونے کی کان بیٹھنے سے 30 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کان بیٹھنے سے 30 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 30 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں۔

دریا میں 200 فٹ گہری کان کے اندر گاؤں کے افراد سونے کی تلاش میں مصروف تھے اسی دوران کان کی دیواریں گر گئیں۔

افغان حکام کے مطابق حادثے کے وقت مقامی افراد ایکسیوٹر استعمال کررہے تھے، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 13 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

گورنر بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نظری کے مطابق مقامی افراد کافی عرصے سے اس کاروبار میں ملوث ہیں اور ان پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان: طالبان کا تیل کے کنوؤں پر حملہ، 23 سیکورٹی اہل کار ہلاک

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان حشمت بہادری کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کام کا آغاز کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو نقد رقوم ادا کی جائیں گی۔

حشمت بہادری نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو دس ہزار افغانی اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو 50 ہزار افغانی دئیے جائیں گے۔

افغانستان کا شمال مشرقی پہاڑی صوبہ بدخشاں کی سرحد تاجکستان، چین اور پاکستان سے ملتی ہے جہاں سردیوں میں شدید برف باری ہوتی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -