تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغانستان: نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ، 30 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شہر گردیز کی مسجد میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے، گردیز میں 2 خودکش بمباروں نے مسجد میں خود کو اڑایا۔

افغان میڈیا کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے نمازیوں سے بھری مسجد میں داخل ہوکر خود کو اڑالیا جس کے نتیجے مٰں 30 افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

گردیز کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دو حملہ آوروں میں مسجد میں داخل ہوکر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اس کے بعد دونوں نے خود کو اُڑا لیا۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، اب تک کئی زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پاکستان کی افغانستان میں جمعہ کی نماز کے دوران حملے کی مذمت

افغانستان میں ہونے والے خودکش دھماکے کی دفتر خارجہ نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں نائب صدر کے قافلے پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب صدر رشید دوستم کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تھے، نائب صدر اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکا حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر ہوا تھا جہاں بڑی تعداد میں لوگ رشید دوستم کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیکیورٹی اہلکاروں کی بتائی جارہی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -