تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

افغانستان کار بم دھماکہ، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں بینک کے باہر کار بم دھماکے میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور60کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں بینک کے باہر ہجوم کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں 34 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکہ لشکر گاہ میں نیو کابل بینک کے برانچ کے دروازے پر کیا گیا ہے۔ہلاک اور زخمیوں میں عام شہری اورسکیورٹی فورسز کے لوگ شامل ہیں۔

پولیس ترجمان سلام افغان نےبتایا دھماکہ اس وقت ہوا جب عام لوگ اور اہلکار اپنی تنخواہیں لینے کے لیے بینک کے باہر قطار میں کھڑے تھے۔

دوسری جانب افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے وہ بے قصور لوگ تھے جو عید کی شاپنگ کے لیے جا رہے تھے۔

خیال رہے کہ ہلمند طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کا مرکز رہا ہے، صوبے میں نیٹو اور افغان فورسز نے طالبان کے خلاف کئی سخت کارروائیاں بھی کیں ہیں۔


کابل: ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکا،90 افراد ہلاک ، 300زخمی


واضح رہےکہ گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور 400 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -