تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

افغان اور امریکی فورسز کی کارروائی، ہلمند میں 35 شہری ہلاک، متعدد زخمی

کابل: افغان صوبے ہلمند میں امریکا اور افغان فورسز کے مشترکہ حملے میں 35 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکا اور افغان فورسز کے مشترکہ حملے میں شادی کی تقریب میں شریک عام شہری زد میں آگئے جس کے نتیجے میں 35 شہری ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

حکومتی عہدیدار عبدالمجید اخوند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت شادی کی تقریب جاری تھی جو اس حملے کی زد میں آگئی، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

عبدالمجید اخوند کا کہنا ہے کہ حملے میں 40 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں 22 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کرلیا

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غیرملکی دہشت گرد گروپ حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا، مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال مشینری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کیا تھا، ڈرون حملے میں 30 کسان جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان امریکی فوج کا کہنا تھا کہ غلطی سے کسانوں کو داعش کا گروہ سمجھ لیا گیا تھا، بمباری کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -