اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

برکینو فاسو میں طلبا اور تاجروں کے قافلے پر حملہ، 35 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

مغربی افریقی ملک برکینو فاسو میں اسکول بس اور تاجروں کے قافلے پر حملے میں طلبا سمیت 35 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قافلے پر حملے کا واقعہ مالی اور نائیجر کی سرحدوں سے متصل شمال مشرقی ریجن ساحل میں اس وقت پیش آیا جب فوجی حسار میں تجارتی قافلہ دارالحکومت اوغادیو جارہا تھا۔

ریجن گورنر کا کہنا ہے کہ قافلے کو بورزنگا سے ڈجیبو کے درمیان سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

بیان میں کہا کہ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کو آغاز کردیا، زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے میں قافلے میں شامل ٹرکوں اور بسوں کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ قافلے کی حفاظت کے لیے ساتھ چلنے والے فوجی اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالیہ عرصہ کے دوران شدت پسند تنظیم داعش اور القاعدہ کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں