تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

یمن، الضالع صوبے میں اتحادی طیاروں کی بمباری، 36 حوثی باغی ہلاک

صنعا: یمن میں عرب اتحاد کے طیاروں نے الضالع صوبے کے شمالی محاذ پر باغی حوثی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 36 حوثی باغی ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق الضالع کے شمال میں واقع محاذ پر حوثی ملیشیا کے 22 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ایک سینئر عسکری کمانڈر اور متعدد افسران شامل ہیں۔

دوسری جانب قعطبہ ضلع کے مغرب میں شخب کے علاقے کے نزدیک کی جانے والی بمباری میں راکٹ لانچرز سمیت کئی عسکری گاڑیاں اور دو فوجی ٹینک تباہ ہوگئے۔

یمنی مشترکہ مزاحمتی فورسز کے ایک عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ الضالع کے شمال میں واقع محاذ پر حوثی ملیشیا کے درجنوں ارکان کو گرفتار کیا گیا، ان میں ایک سینئر عسکری کمانڈر اور متعدد افسران شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: یمن میں عرب طیاروں کی دو الگ الگ کارروائیاں، 60 حوثی باغی ہلاک

رپورٹ کے مطابق شخب کے علاقے میں سڑکوں اور جھاڑیوں کے پیچھے درجنوں حوثی باغیوں کی لاشیں موجود ہیں جن کو مفرور ارکان چھوڑ کر بھاگ گئے۔

اس دوران حوثی باغیوں نے الفاخر کے اطراف پلوں کو دھماکے سے اڑانے اور بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز مواد نصب کرنے کی کارروائیوں میں اضافہ کردیا جس کا مقصد اتحادی فورسز کی سلیم سے الفاخر کی جانب پیش قدمی کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سعودی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 60 باغی ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -