تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغانستان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،38 ہلاک

قندہار: افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 افرادجاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوگئے.

تفصیلات کےمطابق زابل کے گورنر بسم اللہ افغان مل نے واقعے کی تصدیق کردی.انہوں نے بتایا کہ مسافر بس قندہار سے کابل جارہی تھی جب وہ سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی.

حادثہ تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کی وجہ سےحادثہ کابل قندہار ہائی وے پر جلدک کے مقام پر صبح 4 بجے پیش آیا.

گورنر زابل نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور لاشیں اس قدر مسخ ہوچکی ہیں کہ ان کی شناخت بھی ممکن نہیں.

زابل کے ڈپٹی پولیس چیف غلام جیلانی نے بتایا کہ زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت قلات اور صوبہ قندہار کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے.

یاد رہے کہ کابل قندہار ہائی وے ان علاقوں سے ہوکر گزرتا ہے جہاں شدت پسندوں کا اثر و رسوخ ہے اور کئی بس ڈرائیورز اس علاقے سے جلد از جلد گزر جانے کی کوشش میں تیز رفتاری کا سہارا لیتے ہیں.

واضح رہے کہ افغانستان ان ممالک میں سے ہے جہاں خطرناک ترین سڑکیں ہیں جبکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بھی شاذ و نادر ہی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں.

Comments

- Advertisement -