تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکا میں ہیٹ ویو سے 6 افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن: امریکا میں گرمی کی شدید لہر سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد نیویارک میں ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں ہیٹ ویو نے 6 لوگوں کی جان لے لی، گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد لوگوں نے ساحل سمندر اور سوئمنگ پول کا رخ کرلیا۔

امریکی ریاست نیویارک، فلاڈیفیلیا اور واشنگٹن میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

ہیٹ ویو کے سبب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، نیویارک میں ہیٹ ویو کا شکار 25 سے زائد مریضوں کو اسپتال لایا گیا ہے، نیویارک کے میئر نے ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

شاہراہوں اور پارکوں میں پائپ کے ذریعے لوگوں پر پانی برسایا جارہا ہے، ٹریفک پولیس نے سر ڈھانپے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

امریکا میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی شدت مزید دو دن تک جاری رہے گی، تمام بڑے شہروں کے میونسپل اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 1995 میں امریکی شہر شکاگو میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں 700 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جن میں زیادہ تر بزرگ شہری شامل تھے، جبکہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -