جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پیراگوئے: یورپی ملک چیک جمہوریہ میں معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیک جمہوریہ میں معذوروں کے سینٹرمیں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

معذوروں کا سینٹر جرمن بارڈر سے 100 کلو میٹر دوری پر واقع ہے، فائر بریگیڈ اہلکاروں نے چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ایمرجنسی سروس کے ترجمان پروکوپ ولینیک کا کہنا ہے کہ 30 افراد کواسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم امکان ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

ویجپریٹی کے میئرجٹکا گاڈونوفا نے کہا کہ آگ ذہنی معذور افراد کے گھر کے سیکشن میں لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے، اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

چیک جمہوریہ کی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں