کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں 20افراد زخمی ہیں جن میں سے11 کی حالت تشویش ناک ہےجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ریسکیو ذرائع کاکہناہےکہ مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث مستونگ میں لک پاس کے قریب الٹ گئی۔
فیصل آباد میں بس حادثہ‘4افراد جاں بحق
خیال رہےکہ رواں سال 16 جنوری کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں مسافر بس حادثے کا شکارہوگئی تھی جس کے نتیجے میں افراد جاں بحق جبکہ70افراد زخمی ہوگئےتھے۔
ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق
یاد رہےکہ رواں ہفتے ڈیرہ غازی میں انڈس ہائی وے پر اڈا پتافی کےقریب ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئےتھے۔
آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق
واضح رہےکہ رواں سال12 جنوری کو قبل آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے۔