تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

ایئرپورٹ پر شہری قیمتی موبائل سے بھرا بیگ چھوڑ کر فرار

پشاور ایئرپورٹ پر قیمتی موبائل سے بھرا بیگ نامعلوم شخص گرفتاری کے خوف سے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پرواز پی کے284دبئی سے پشاور پہنچی تھی۔ مسافروں نے بیلٹ سے اپنا سامان وصول کرلیا تھا لیکن ایک بیگ بیلٹ پر مشتبہ پایا گیا۔

بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے عملے نے بیگ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بیگ کو چیک کیا تو اس میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل برآمد ہوئے۔

بیگ میں 141آئی فون موجود تھے۔ سی اے اے نے موبائل سے بھرا بیگ کسٹم کے حوالے کردیا۔

ایئرپورٹ ذرایع کا کہنا ہے کہ کسٹم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مسافر کی تلاش شروع کردی، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جلد شہری کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں