ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی کا بروقت علاج ہوگا اور اس سے سب مطمئن ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بروقت علاج ہوگا اور اس سے سب مطمئن ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ یقین دلاتے ہیں کہ عمران خان کی آنکھوں کا علاج ماہر ڈاکٹر سے کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا علاج کس اسپتال سے کروایا جائے گا یہ ابھی نہیں بتاسکے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ رپورٹ میں ایسا نہیں ہے کہ عمران خان کی بینائی 85 فیصد ختم ہوگئی ہے۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔

اس سے قبل علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ اب ہم عمران خان کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں فوری علاج کا انتظار کررہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ان کے ذاتی معالج کی نگرانی میں علاج ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بینائی کی بحالی کے لیے ماہر ڈاکٹروں کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

علیمہ خانم نے کہا تھا کہ علاج میں جان بوجھ کی تاخیر عمران خان کی آنکھ کو پہلے ہی بہت متاثر کرچکی ہے، مکمل بینائی ختم ہونے سے بچنے کے لیے مکمل علاج کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں