ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’کنٹینر پر وہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا تھا ٹک ٹاک بنا رہا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جس شخص کا کہہ رہی ہے وہ کنٹینر پر نماز نہیں پڑھ رہا تھا بلکہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف لاشوں کی سیاست کر رہی ہے، فرار کی شرمندگی سے بچنے کے لیے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر پرانی لاشیں اور تصویر شیئر کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ سڑک پر جو جنازہ دیکھتے ہیں پی ٹی آئی کا جھنڈا ڈال دیتے ہیں، یہ کہتے ہیں نماز پڑھنے والے کو کنٹینر سے پھینک کر ماردیا گیا اس کی ویڈیو آگئی ہے وہ زندہ ہے اور وہ نماز نہیں پڑھ رہا تھا بلکہ ٹک ٹاک بنارہا تھا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیراطلاعات  نے کہا کہ آپ کے لوگ اے کے 47 سے فائرنگ کر رہے تھے، تمام ٹی وی چینلز نے ان کو بھاگتے ہوئے دکھایا،جو رینجزر والے شہید ہوئے آپ نے ان کی ویڈیوز تو نہیں پوسٹ کیں، تین روز ہوگئے پی ٹی آئی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی ویڈیو اب تک سامنے نہیں لائی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا جھوٹے بیانیے سے معیشت ڈی ریل نہیں ہوگی، کوئی منطقی انجام سے نہیں بچے گا اور غلط اعداد و شمار  پھیلانے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے مظاہرین کی اموات کا جھوٹا بیانیہ مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہاکہ نام نہاد مظاہرین بھاری اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل لے کر آئے، ہجوم افراتفری پھیلانے اور قتل کرنے پر تلا ہوا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صبر اور ضبط کا مظاہرہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں