جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کو زیادہ دیر برقرار نہیں رکھ سکتے، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کو زیادہ دیر برقرار نہیں رکھ سکتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہوسکتا ہے کہ عالمی منڈی میں مزید تیل مہنگا ہو، 2 ہفتے کے دوران پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا اضافہ روکنے کے لیے حکومت نے 69 ارب خرچ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 150، ڈیزل میں 250 روپے تک اضافے کو روکا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر تیل کی بچت کے لیے اقدامات کرے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرے، جہاں چار، پانچ افراد نے ایک ہی جگہ جانا ہے وہ ایک گاڑی کا استعمال کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بچت، ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کرکے عالمی منڈی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا، ہوسکتا ہے کوئی ایسا نظام بنے جس کے تحت غریب کو ریلیف دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 7 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں