وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے 707 کارندے ہلاک اور 938 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لکھا کہ افغان طالبان کی اب تک 255 پوسٹیں تباہ اور 44 پر قبضہ کیا گیا ہے، طالبان رجیم کے 237 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 81 مقامات پر فضائی کارروائیوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، تازہ کارروائیوں میں پاکستان نے کابل، ننگرہار میں ڈرون اسٹوریج، اسلحہ ڈپو، ٹیکنیکل سپورٹ انفرا اسٹرکچر تباہ کیا ہے۔ مذکورہ بنیادی ڈھانچہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔
یہ پڑھیں: پاکستان کا عید کے موقع پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ، کرم، طورخم سیکٹرز میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو تباہ کیا ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر، شمالی، جنوبی وزیرستان سیکٹرز میں بھی طالبان کی پوسٹوں کو تباہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق عید الفطر کے موقع پر عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


