اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کی پریس کانفرنس پر اپنا شدید  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت کا سرکاری ترجمان وفاق کی جڑیں کھودنے میں مصروف ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور حکومت کا سرکاری ترجمان اس قابل نہیں کہ انہیں سنجیدگی کی کسی سطح پر پرکھا بھی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر لشکرکشی کی دھمکیاں دینے والے وفاق کی جڑیں کھودنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق ظلم اور جبر کی رات چاہے کتنی ہی تاریک اور طویل کیوں نہ ہو اسے بہرحال ختم ہونا ہے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف کے سویرے کو طلوع ہوکر رہنا ہے، پاکستان کا دستور ہر سرکاری نوکر سے آئین سے مکمل وفاداری نبھانے کا تقاضا کرتا ہے۔

قانون سرکاری نوکروں کوآئین کی روشنی میں فرائض کی انجام دہی کے پابند بناتے ہیں، لاقانونیت کو کندھا فراہم کرنے والے سیاسی نوکر ایک روز ضرور عوام کو جوابدہ ہوں گے۔ ریاست کی رٹ غنڈہ گردی سے نہیں آئین کی بالادستی سے قائم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے مفرور رہنما مراد سعید کی موجودگی سے متعلق کہا تھا کہ مراد سعید نہ صرف احتجاج میں شریک تھا بلکہ مسلح جتھے بھی ساتھ لایا تھا۔

مراد سعید گرفتار نہیں ہوئے تو یہ نااہلی ہوگی، بیرسٹرسیف

عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا، اپنی ناکامی اور فرار کو چھپانے کیلیے جھوٹی کہانی گڑھی گئی، پچھلے احتجاج میں بھی اسلحے سے لیس لوگ موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی غیر ملکی وفد آتا ہے احتجاج کی کال دی جاتی ہے، ریاست گھٹنے نہیں ٹیکتی ریاست کی رٹ قائم کرتی ہے، ریاست کا کام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں