تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

’سعودی تحفہ ’’ گھڑی‘‘ نایاب اور دنیا میں صرف ایک ہے، فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کر رہے ہیں‘

ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے سابق وزیراعظم کو جو تحفہ پیش کیا تھا وہ نایاب گھڑی ہے جو دنیا میں صرف ایک ہی ہے حکومت فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو جو تحفہ پیش کیا تھا وہ اپنی طرز کی واحد اور نایاب گھڑی ہے جو دنیا میں صرف ایک ہی ہے اور اس وقت اس نایاب گھڑی کی قیمت 2 ارب روپے ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اس گھڑی میں ہیروں سے خانہ کعبہ کا ڈیزائن بنا ہوا تھا۔ کیا وجوہات تھیں جو سعودی ولی عہد کا دیا ہوا تحفہ آپ نے بیچ دیا۔ آپ نے چوری کی اوپر سے سینہ زور کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ گھڑی انہوں نے 2 کروڑ کی خریدی ہے۔ لیکن اس گھڑی کی قیمت تو ایک ارب 70 کروڑ سے زیادہ ہے۔ آپ اتنے معصوم ہیں کہ آپ کو پتہ ہی نہیں کہ گھڑی کی قیمت کیا ہے۔ جس طرح آپ نے اس گھڑی کی ویلیو لگوائی اس کا طریقہ کار ہی غلط ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس معاملے پر نہ صرف نااہلی سامنے آئی بلکہ کرمنل کیس بھی ہوگا۔ کسی وزیراعظم پاکستان نے منصب پر بیٹھ کر اتنی بڑی چوری نہیں کی۔ اس معاملے پر ایف آئی اے کی انکوائری شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس میں آپ کو قید بھی ہو سکتی ہے اور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فرح خان کے ریڈ وارنٹ کرنے جا رہی ہے کیونکہ انہیں پاکستان لاکر بہت سی تحقیقات کرنی ہیں۔

Comments

- Advertisement -