اداکار اتابک محسن نے نئے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں اپنے کردار سے متعلق بتا دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکار اتابک محسن نے شرکت کی اور بتایا کہ وہ ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں ہانیہ عامر کے بھائی کا کردار نبھا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے کردار کا نام نادر ہے جو چلبلا اور مزے کا انسان ہے۔
اداکار نے کہا کہ ایکٹنگ میں روز آپ کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں، اس ڈرامے میں بھی ڈائریکٹر مصدق ملک نے بہت سکھایا ہے جس کا میں بتا بھی نہیں سکتا، آپ مجھے معلوم ہے کہ لائٹ کیا ہے، اس پوائنٹ پر تیار ہوچکا ہوں۔
اتابک محسن نے کہا کہ استاد کوئی آپ کی زندگی میں ہوتا ہے تو وہ آپ کو بہت کچھ سکھاتا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ والدہ نے مجھے ڈرامے دکھا دکھا کر بڑا کیا ہے آج تک وہ نادانیاں ڈرامہ دیکھتی ہیں، مجھے کامیڈی کا بہت شوق ہے اور میں لوگوں کو انٹرٹین کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ جب والدہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ کرکے دیکھ لو، اب میں گریجویٹ کرنے کے بعد فل ٹائم اداکاری کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ ’میری زندگی ہے تو‘ میں ہانیہ عامر اور بلال عباس مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی پہلی قسط آج رات 8 بجے نشر ہوگی اور ناظرین اسے ہر جمعے اور ہفتے کی رات 8 بجے دیکھ سکیں گے۔


