پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

عمران خان کےخلاف 4 مقدمات کی سماعت11 دسمبرتک ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن کے خلاف سماعت 11 دسمبر تک ملتوی ہوگئی۔

تفصیلات کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کے خلا پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے مقدمات کی سماعت کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

بابراعوان نے سماعت کے آغاز پر درخواست میں مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کیا حقوق کے لیے احتجاج کرنا دہشت گردی ہے؟۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا، ایسا ہے تو پھر ضمانتوں کی درخواست پردلائل دیے جاسکتے ہیں۔

تفتیشی افسر نے رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رپورٹ پیش کی۔

عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا احتجاج تھا دہشت گرد تنظیم نہیں تھی۔

بابراعوان نے فیض آباد دھرنے کےشرکاکےمطالبات عدالت میں پڑھ کرسنائے گئے، قانون ہرشہری سے یکساں سلوک کرنے کا کہتا ہے۔


طاہرالقادری کےساتھ ہیں‘ پوراتعاون کریں گے‘ عمران خان


عمران خان کے وکیل نے کہا کہ نجفی کمیشن رپورٹ کےبعد اس مؤقف کی توقع نہیں کررہا تھا، ماڈل ٹاؤن واقعے میں ملوث پولیس اہلکار جلد جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد آدھی پنجاب پولیس کو اندر ہوجانا چاہیے، دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا،عدالتی دائرہ اختیارپراعتراض ہے۔

پراسیکیوٹرنے کہا کہ یہ سیدھا سادھا دہشت گردی کا مقدمہ ہے، انہوں نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شقیں پڑھ کر سنائیں۔

بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنے میں کسی سے ایک چھڑی تک برآمد نہیں ہوئی، پاکستان کے آئین میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے معاہدے کے تحت گرفتارملزمان پردہشت گردی کے مقدمات ختم کیے گئے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ریماکس دیے کہ مقدمات ختم نہیں ہوئے، گرفتار ملزم ضمانتیں کرا رہے ہیں، قیادت کے جانے کے بعد تین چار سو افراد جیل میں ہیں۔

جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ ضمانتی مچلکوں پررہائی کے احکامات دیے مگران کے پاس مچلکے کے بھی پیسےنہیں ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت 11 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں