site
stats
سندھ

نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی کے نامزد میئر اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کو بیرون ملک جانے سے متعلق کیس میں وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی جانب سے وسیم اختر کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کی درخواست کی سماعت ہوئی، متحدہ کے رہنما وسیم اختر عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے دوران رینجرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وسیم اختر متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنما ہیں جن کے خالف مختلف تھانوں میں درجن سے زیادہ کیس درج ہیں جن کی سماعت جاری ہے خدشہ ہے وسیم اختر بیرون ملک جانے کے بعد واپس نہیں آئیں گے۔

اس موقع پر کراچی کے نامزد میئر کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرے موکل وسیم اختر کو بھاگنا ہوتا تو عدالت سے اجازت لینے کیوں آتے؟ وسیم اختر عدالت آئے ہیں وہ فرار ہونا نہیں چاہتے اور سب کو یاد رہنا چاہیے کہ رینجرز کے 90 روزہ نظر بندی کے اختیارات بھی ختم ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا میں نامزد میئر اور منتخب یو سی چیئرمین ہوں،میں عدالت کا احترام کرتا ہوں اور جب بھی عدالت نے طلب کیا ساری مصروفیات ترک کرکے حاضر ہو اس لیے مجھ پر عدالت سے بھاگنے کا الزام سراسر غلط ہےاس موقع پر کراچی کے نامزد میئر کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرے موکل وسیم اختر کو بھاگنا ہوتا تو عدالت سے اجازت لینے کیوں آتے؟ وسیم اختر عدالت آئے ہیں وہ فرار ہونا نہیں چاہتے اور سب کو یاد رہنا چاہیے کہ رینجرز کے 90 روزہ نظر بندی کے اختیارات بھی ختم ہو چکے ہیں۔

دو طرفہ دلائل سننے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم اختر کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے رینجرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وسیم اختر کوملک سے باہر کی جانے کی اجازت دیدی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top