پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: پولیس کو چئیرمن پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس کو عسکری ٹاور حملہ سمیت 9 مئی کے چھ مقدمات میں چئیرمن پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید 6مقدمات کی سماعت ہوئی ، عدالت نے پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کیلئے درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی تفتیش سے متعلق درخواست منظور کرلی۔

پولیس نے درخواست دی تھی کہ چیرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں ، چیرمین تحریک انصاف سے نو مئی مقدمات میں تفتیش کرنی ہے لہذا عدالت جیل میں ملزم سے تفتیش کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے پولیس کو چئیرمن پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی، چیرمین پی ٹی آٸی کے خلاف عسکری ٹاور حملہ ، شادمان تھانہ چلانے اور مسلم لیگ ن کے دفتر پر حملہ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں