The news is by your side.

Advertisement

بینظیربھٹو قتل کیس: عدالت نے رحمان ملک کی گواہی غیرضروری قراردےدی

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی گواہی کو غیرضروری قراردے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرشعیب احمد کے طلبی کے سمن بھی جاری کئے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نےرحمان ملک کو 10 فروری کو عدالت میں طلب کیا تھا تاہم سینٹ میں جاری سیشن کے سبب رحمان ملک عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے رحمان ملک کو آج گواہی کے لئے دوبارہ طلب کیاتھا تاہم پیپلزپارٹی کے رہنماء آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک بینظیربھٹو کے سیکیورٹی انچارج تھے جب 2007 میں لیاقت باغ کے مقام پر انہیں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں